میساچیوسٹس‘ برفباری ، سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثات

لوگ گھروں میں محصور، متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار

اتوار 25 جنوری 2015 13:51

میساچیوسٹس(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو اہے ، امریکا کی شمال مشرقی ریاست میساچیوسٹس میں شدید برف باری اور طوفانی ہواؤں کے باعث کئی حادثات ہوئے ہیں اورپروازیں تاخیر کا شکار ہیجبکہ نظام مواصلات بھی بری طرح متاثر ہو اہے۔

(جاری ہے)

برف باری کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ، قومی موسمیاتی سروس کے مطابق وسطی میساچیوسٹس میں 8انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کے حادثات بھی رونما ہوئے ہیں، طوفانی برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں جبکہ متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :