اسلام آباد سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے حوالے سے تاحال کوئی ہوم ورک شروع نہ ہو سکا

اتوار 25 جنوری 2015 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں جبکہ حکومت سندھ اور پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے حوالے سے تاحال کوئی ہوم ورک شروع نہیں کیا جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات 2016ء تک جا سکتے ہیں۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

(جاری ہے)

25جنوری 2015ء کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ تاحال زیر التواء ہے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود سندھ اور پنجاب‘ اسلام آباد سمیت کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات بارے حتمی شیڈول جاری نہیں کیا جا سکا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اس سال کے آخر تک انتظامات نہ ہو سکے تو معاملات 2016ء کے درمیان تک جا سکتے ہیں