مقبوضہ کشمیر۔ بھارتی یوم جمہوریہ آج یوم سیاہ کے طور پر مناے جائے گا

حریت کونسل، جہاد کونسل کی اپیل پر دفاتر تعلیمی ادارے ، کاروباری مراکز بند رہیں گے

اتوار 25 جنوری 2015 14:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں آج پیر کو بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیا ہ کے طور پر منایاجائیگا اس موقع پر وادی بھر میں عام ہڑتال ہو گی اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی ۔

(جاری ہے)

ہڑتال اور یوم سیاہ کی اپیل حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور متحدہ جہاد کونسل نے دے رکھی ہے تمام کاروباردی ادارے اور سرکاری دفاتر ، بنک، تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے ۔ حریت کانفرنس کے دونوں دھٹروں نے کہا ہے کہ بھارت نے آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں اتارکر کشمیری عوام کو مغلوب بنا رکھا ہے بھارتی فوج کشمیریوں سے بھیڑ بکریوں وال سلوک کر رہی ہے ایسی صورت میں بھارت کا یوم جمہوریہ منانا کسی مذاق سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کی تحریک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :