دہشتگردوں کی جانب سے سبی جانے والی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کی تباہی بجلی کے بریک ڈاوٴن کی وجہ بنی ہے عابد شیر علی
عابد شیر علی نے قوم سے معذرت کرلی آئندہ بحران سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی یقین دہانی
اتوار 25 جنوری 2015 14:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سبی جانے والی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کی تباہی ملک میں بجلی کے بریک ڈاوٴن کی وجہ بنی ہے۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ ہفتے کی رات نصیر آباد میں دہشت گردوں نے گڈو سے سبی جانے والی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کو تباہ کیا جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر دباوٴ بڑھا اور پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں نصیر آباد میں دہشت گردی کی یہ تیسری بڑی کارروائی تھی۔ وزارت پانی و بجلی مستقبل میں ایسے بحران سے نمٹنے کی صورت میں بجلی کی فراہمی کا متبادل نظام بھی وضع کر رہی ہے۔ عابد شیر علی نے کریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کے سبب بریک ڈاوٴن ہوا۔ آئندہ ایسے بحران سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.