کوٹلی‘ اشیاء خردونوش کی زائد قیمتوں پرفروخت‘ تاجروں کو جرمانے

زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی‘ کاغذات ضبط

اتوار 25 جنوری 2015 14:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)اسسٹنٹ کمشنر،چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی چوہدری ساجدحسین ان ایکشن،طے شدہ قیمتوں سے زائدمرغ،گوشت،سبزی،فروٹ ودیگراشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کوہزاروں روپے جرمانے،زائدکرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بائی پاس چوک،کھوئیرٹہ کراس،تھلہیرپل،رحمن برج پرناکے لگاکرکاروائی کی گئی، جس کی قیادت ایس ایچ او کوٹلی چوہدری عنصرکرامت کررہے تھے ناکے لگاکرجرمانے،لاتعدادگاڑیوں کے کاغذات ضبط،کئی ڈرائیوروں مسافروں کوگاڑیوں میں چھوڑکرفرارہوگئے، درجنوں گاڑیوں کے مسافروں کوموقع پرزائدکرایہ واپس کروایاگیا5700سے زائدجرمانہ موقع پروصول کیاگیااسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوٹلی سٹی کے اندرمرخ150روپے،موٹاگوشت240روپے،چھوٹاگوشت440روپے،ٹماٹر60روپے،گوبھی40روپے،مولی20روپے، سیب کالا100روپے، سیب گولڈن80روپے، کیلا60روپے ریٹس مقررہیں اس سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہوگی پورے ملک میں پٹرول کابحران تھامگرکوٹلی سٹی میں مختلف پٹرول پمپس پرپٹرول دستیاب تھااگرکسی شہری کوروزہ مرہ کی چیزوں کی قیمت میں، کرایوں میں کوئی شکائت ہوتووہ میرے آفس آکراپنی کمپلین نوٹ کرواسکتاہے ا س پرفوری ایکشن ہوگااسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین نے کہاکہ عوام کوریلیف پہنچایاجائے گااورمہنگے داموں چیزیں فروخت کرنے والوں اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ بحیثیت چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میرافرض بنتاہے کہ عوام کاخیال رکھوں اورہرممکن عوام کوریلیف پہنچانے کی کوشش کرونگا۔