آزاد کشمیر بھر میں (کل) بھارت کایوم جمہوریہ،یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا

اتوار 25 جنوری 2015 14:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) آزاد کشمیر بھر میں (کل)26جنوری بھارت کایوم جمہوریہ،یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گاصبح10بجے احاطہ ڈی سی آفس سے مقبوضہ کشمیرپربھارت کے غاصبانہ قبضہ،کشمیریوں کی نسل کشی اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت نہ دیئے جانے کے خلاف تمام مکاتب فکرپرمشتمل جلوس نکالاجائے گااورآبشارچوک میں بھارت کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوگا،ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے بتایاکہ آج26جنوری بروزسومواربھارت کایوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنائینگے ضلعی ہیڈاورتحصیل کوارٹرزپربھارت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے جائینگے انہوں نے تاجروں،وکلاء،صحافیوں،ملازمین اورتمام مکتبہ فکرسے شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :