وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے خصوصی فنڈز کی منظوری

کاش وزیراعظم مظفرآباد کے حلقہ نمبر 3جسے گزشتہ چار سالوں میں مکمل طور پر لاوارث کر دیا گیا ہے کا بھی خیال رکھتے‘خواجہ فاروق

اتوار 25 جنوری 2015 14:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر خواجہ فاروق احمد نے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے خصوصی فنڈز کی منظوری ،مستحق لوگوں کے لیے ادویات کی خریداری کے لیے 10لاکھ روپے کی منطوری کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاش وزیر اعظم اپنے حلقہ کی طرح مظفرآباد کے حلقہ کی طرح مظفرآباد کے حلقہ نمبر 3جسے گزشتہ چار سالوں میں مکمل طور پر لاوارث کر دیا گیا ہے کا بھی خیال رکھتے اس حلقہ کے غریب خاندانوں کی بچیوں کے لیے جہیز فنڈ کی منظوری دیتے یہاں کے غریب افراد کے علاج ادویات کی خصوصی گرانٹ منظور کرتے جس طرح اپنے حلقہ کی طرح کیا ۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کے حلقہ انتخاب کے مستحق خاندانوں کو جہیز فنڈ ے نام پر 10/10ہزروپے فی خاندان دیا گیا زکوة منافع فنڈسے کروڑوں روپیہ دیا جاتا رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ آج منافع فنڈ کے تمام اکاؤنٹس خالی ہو چکے ہیں ،لیکن حلقہ 3کے لوگ بری طرح نظر انداز کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ ہے کہ وزیر اعظم پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بھی صدر ہیں ان کی اس قسم کی پالیسیوں پر ان کے وزراء کرپشن ،اقرباء پروری ،قومی خزانے کی بند ر بانٹ نے آج پیپلز پارٹی کو تباہی دہانے پر پہنچا دیا ہے ،عام انتخابات آنے والے ہیں لیکن کسی کو کوئی پرواہ نہ ہے ،ہر وزیر ،ہر مشیر ،ہر حکومتی عہدیدار ہر دن کو آخری دن سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کر رہا ہے ،کرپشن کمیشن آج ہماری حکومت کی پہچان بن چکی ہے ،سرکاری نوکریوں پر بھرتی ہونے کے لیے وزیر اعظم وزراء اور دیگر حکومتی عہدیداران رشتہ دار ہونا میرٹ رہ گیا ہے ،خالصے ،شاملات ،سرکاری رقبہ جات ،الاٹ منٹ ،اندھا دھند کی جا رہی ہے ،کوئی بھی بڑا ٹھیکہ الاٹ کرنے سے قبل وزیر اپنا کمیشن پہلے وصول کر لیتا ہے ،پھر ورک آرڈر جاری ہوتا ہے ،جو محکمے کا سربراہ/سیکرٹری مزاحمت کرتاہے اسے او ایس ڈی بنا دیا جاتا ہے ،منیر قریشی ،عابد گیلانی ،ملک اسرارسمیت کئی مثالیں موجود ہیں جو کمیشن کی راہ میں رکاوٹ بنے تھے ،انہوں نے کہا کہ اب مظفرآباد اور میر پور میڈیکل کالج میں کروڑوں روپے کے کمیشن کی وصولی کے لیے ہاتھ پاؤں مارے جا رہے ہیں ،چیف سیکرٹری بھی تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں یہی حالات رہے تو پیپلز پارٹی کو آنے والے انتخابات میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ،اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت اور پارٹی کو ان لوگوں سے نجات دلائی جائے -

متعلقہ عنوان :