پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی کوئی قانونی حیثیت ،الیکشن کمشن نوٹس لے ‘ ناہید خان

عدالت کی طرف سے پارٹی کی رجسٹریشن بارے فیصلے سے قبل اس طرح کے اقدامات بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں

اتوار 25 جنوری 2015 14:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پیپلزپارٹی کی چیئر پرسن بینظیربھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور الیکشن کمشن پاکستان کو اس کانوٹس لینا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن بارے فیصلے سے قبل اس طرح کے اقدامات بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

گزشتہ روز ” اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

(جاری ہے)

25جنوری 2015ء“ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ صرف اپنی اناء کی تسکین کے لئے پیپلز پارٹی کو تین ممبروں تک محدود کردیاگیا ۔ بتایا جائے کہاں انتخابات کا انعقاد کیا گیا اور کس طرح عہدوں کا چناؤ کیاگیا ،کیابلاول بھٹو بیرون ملک مقیم نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن بارے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس دوران جعلی سر گرمیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کو اس کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے

متعلقہ عنوان :