پاکستان کی اصل ثقافت اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں‘ رانا ارشد

9آرٹس کونسلوں میں ایسے ڈرامے پیش کریں گے جس سے امن بھائی چارے کا درس ملے‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

اتوار 25 جنوری 2015 14:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب برائے ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پاکستان کی اصل ثقافت اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، 9آرٹس کونسلوں میں ایسے ڈرامے پیش کئے جائیں گے جن میں تفریح کے ساتھ ساتھ امن اور بھائی چارے کا درس بھی ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوگوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام آرٹس کونسلیں امن اور بھائی چارے کے موضوع پر سیمینار اور مذاکروں کا بھی اہتمام کریں گی۔ جشن بہاراں کا بھی اہتمام کیا جائے جس طرح گزشتہ برس 30مارچ سے7اپریل تک ریس کورس پارک لاہور میں کیا گیا۔ اس طرح کے میلے پورے صوبے میں منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :