باٹا پور کے کھیتوں سے تشدد زدہ لاش برآمد

اتوار 25 جنوری 2015 14:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)سرحدی علاقہ باٹا پور کے کھیتوں سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ گزشتہ رو ز راہگیروں نے باٹا پور کے علاقے میں کھیتوں میں لاش پڑی ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ لاش کو قبضے میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے اور اسے تشدد کر کے قتل کیا گیا ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔