دین وملت کیلئُے شاہ عبداللہ کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا‘نذیر احمد انصاری

شاہ عبداللہ نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے اپنا کردار بھر پور طریقہ سے ادا کیا

اتوار 25 جنوری 2015 14:38

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) شاہ عبداللہ نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے اپنا کردار بھر پور طریقہ سے ادا کیا- دین وملت کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکز ی جمعیت اہلحدیث پا کستان کے مرکزی رہنما حاجی نذیر احمد انصاری ، مقامی امیر حافظ عبدالرحمن ، امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 100 ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی ، چیئرمین رحمانی برادری اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ سیٹھ عبدالرب عدنان ، صدر میاں عبداشکور ، اور سماجی سیاسی رہنما محمد سعید اختر ڈار نے اپنے اپنے بیان میں سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی وفات پرگہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا شاہ عبداللہ نے اپنے دور اقتدار میں سعودی عرب کو ترقی یافتہ ملک بنا دیا جس سے سعودی عوام کی زندگی میں ترقی خوشحالی کا دور دورہ رہا اس کے علاوہ انہوں نے امت مسلمہ کے اتحادواتفاق کے لیے بھی گرانقدر خدمات سر انجام دیں جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے انہو ں نے کہا شا ہ عبداللہ نے حج وعمرہ جانے والوں کی خدمت کرنے میں بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شاہ عبداللہ کا جانشین بننے پر مبارکباد دیتے ہو ے امید کی ہے کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالم اسلام کے اتحادوا تفاق اور مسائل کے حل کے لیے کو ئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔