اجتماعی شادیوں کی تقریب میں گورنرپنجاب کی شرکت سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی‘ رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ

رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوام کی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا‘سیٹھ محمد ارشد

اتوار 25 جنوری 2015 14:39

کا مونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ہونے والی50اجتماعی شادیوں کی تقریب میں گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور کی شمولیت سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی آئندہ سال اس سے بھی زیا دہ شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی چمبر آف کا مرس گوجرانوالہ اور نائب صدر رحمانی برادری اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ سیٹھ محمد ارشد نے پریس آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے فلاحی کامو ں میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اس سے نہ صرف انسانیت کی خدمت ہوتی ہے بلکہ اللہ اور اس کے پیارے رسول کی خوشنودی بھی حا صل ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ رحما نی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہونے والی پچاس اجتماعی شادیوں کا انعقاد کامونکے کی تاریخ کا ایک کامیاب پروگرام تھا جس گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی شمولیت نے اجتماعی شادیوں کی تقریب کو چار چاند لگا دیے انہوں نے کہا شادیوں کے لیے مستحق بچوں اور بچیوں کا انتخا ب کیا گیا اور یہ انتخاب بلا امتیاز کیا گیا اور تقریباہر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف دیا گیا انہوں نے کہا رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوام کی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔