یمن حوثی باغیوں کیخلاف اورحمایت میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ جھڑپوں میں چار افراد زخمی

اتوار 25 جنوری 2015 14:43

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اور حمایت میں مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں چار افراد زخمی ہوگئے غیرملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے حوثیوں کے خلاف دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کیااور صدارتی محل کی طرف مارچ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ صدر عبد ربو منصور ہادی استعفیٰ واپس لیں اور ملکی صورتحال پر کنٹرول کریں اور حکومتی رٹ قائم کریں۔دوسری جانب صنعا میں حوثی حامیوں نے بھی باغیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیاکہ حوثیوں کو حقوق دئے جائیں اس دوران حوثی حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں اور جھڑپوں میں زخمی چار افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :