چیلسی اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں چوتھے راوٴنڈ میں غیر معروف ٹیموں سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں
چوتھے راوٴنڈ میں اپنی ٹیم کی شکست پر ’پشیمان اورشرمندہ ہیں چیلسی کی ٹیم کے منیجر ہو زے کی گفتگو
اتوار 25 جنوری 2015 14:47
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)انگلینڈ میں فٹبال کے ایف اے کپ مقابلوں میں ملک کے دو بڑے فٹبال کلبوں چیلسی اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں چوتھے راوٴنڈ میں غیر معروف ٹیموں سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔انگلش پریمیئر لیگ میں ابتدائی دو پوزیشنز پر براجمان لندن کے کلب چیلسی اور مانچسٹر کے مانچسٹر سٹی کو بالترتیب بریڈفرڈ اور مڈلزبرو نے شکست دی۔
چیلسی کے ہوم گراوٴنڈ سٹیمفرڈ برج میں کھیلے گئے میچ میں ایک موقع پر چیلیسی کو صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔یہ برتری کیہل اور رمیرز نے 21ویں اور 38ویں منٹ میں گول کر کے دلوائی تاہم پھر بریڈفرڈ سٹی کی ٹیم میچ میں واپس آئی اور 41ویں منٹ میں سٹیڈ کے گول کی بدولت چیلسی کی برتری کم کر دی دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم نے اپنے سے کہیں بہتر کھلاڑیوں پر مشتمل چیلسی کی ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور موریس، ہالیڈے اور یئیٹس کے گولوں کی بدولت یہ میچ چار دو کے سکور سے جیت لیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.