عبدالقادر کا ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار

تمام ٹیمیں طویل عر صے سے ورلڈکپ جیسے ایونٹ کی تیاریاں کر رہی ہیں  ہماری ٹیم کا معاملہ الٹ نظر آتا ہے  انٹرویو

اتوار 25 جنوری 2015 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)قو می کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر عبدالقادر نے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے مناسب انداز میں تیار یا ں نہیں کی گئی ہیں۔ ایک انٹرویو میں سابق چیف سیلیکٹر عبد القا در نے کہا کہ تمام ٹیمیں طویل عر صے سے ورلڈکپ جیسے ایونٹ کی تیاریاں کر رہی ہیں جبکہ ہماری ٹیم کا معاملہ الٹ نظر آتا ہے انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے نائب کپتان کے نام کا اعلان بھی نہیں کیا گیا -