تعلیمی اداروں کی سیکورٹی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے‘سپیشل سیکرٹری ہائیرایجوکیشن

حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھر اقدامات کر رہی ہے ‘نیئر اقبال

اتوار 25 جنوری 2015 15:02

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) اس وقت تعلیمی اداروں کی سیکورٹی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے ۔ حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھر اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارسپیشل سیکرٹری ہائیرایجوکیشن نیئراقبال نے سرگودہا میں سرکاری وپرایئویٹ کالجز کی سیکورٹی کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے گزشتہ رات اچانک سرگودہا کے کالجزجن میں گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ گرلزکالج چاندنی چوک‘ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فاروق کالونی ‘گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک23اور پنچاب کالج سمیت دیگر کالجوں کادورہ کیااس موقع پر ڈائریکٹر کالجز سرگودہاڈویثرن مہرمحمد یوسف بھی ہمراہ تھے انہوں نے سرکاری وپرائیویٹ کالجزمیں سیکورٹی کے بہتر انتظامات کو سراہتے ہوئے مزید سخت کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ جوبھی سرکاری وپرائیویٹ کالج حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کریں گااس کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی اورہم باہمی اتحاد کا مظاہرہ کر کے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام کالجز کی دیواروں کو اونچا کرنے ‘ خاردار تاریں اور سی سی ٹی وی کیمرے ‘ایمر جنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سائرن او رہوٹر لگانے کے علاوہ ایمر جنسی فون نمبرز کوکالجز میں نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں ۔