پاکستان مسلم لیگ( ن) کا مشن عوامی خدمت ہے اس کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ‘چوہدری مشتاق گل

اتوار 25 جنوری 2015 15:04

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کا مشن عوامی خدمت ہے اس کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ‘وزیراعظم میں محمد نواز شریف نے پڑول بحران کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن سرگودہا اقلیتی ونگ کے رہنما ء اور چےئر مین ہیو من اینڈ مینارٹیز افیئرپنجاب چوہدری مشتاق گل نے اپنی رہائشگاہ پر ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرول بحران سے عوام کو اذیت پہنچانے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اورعوامی مسائل اور خوشحالی میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول بحران میں عوام کو تکلیف دینے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں پٹرول کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے ساتھ قیمتوں میں مزید کمی خوش آئند ہے حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔ معاشی اور اقتصادی استحکام کیلئے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :