نوازشریف کی قیادت میں قومی یکجہتی کے اقدامات ،دہشتگردی کے خاتمہ کی فیصلہ کن جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے میجر گل زمان خان

بھارت ،پاکستان کیخلاف سازشوں سے باز نہیں آرہا ہے  میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 جنوری 2015 15:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) میاں نوازشریف کی قیادت میں قومی یکجہتی کے اقدامات ،دہشتگردی کے خاتمہ کی فیصلہ کن جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے،پوری قوم ،سمیت لاکھوں سابق فوجی قومی سلامتی کی جنگ میں عسکری و قومی سیاسی قیادت کیساتھ ہیں ،انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی ،بھارت ،پاکستان کیخلاف سازشوں سے باز نہیں آرہا ،کنٹرول لائن ،ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز کارروائیاں کرکے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی توجہ بانٹنے کی کوشش کررہا ہے ،پاکستان کی عسکری قیادت نے قومی سیاسی قیادت کے طے کردہ اور پارلیمنٹ سے 21وین آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد تیزی سے اقدامات کا جو سلسلہ شروع کیا ہے ،اُسکے بعد پاکستان میں بیرونی مداخلت کا خاتمہ بھی ہوگا ،اور دہشتگردوں کی سرکوبی بھی بہتر طریقے سے ہوگی ،آزادکشمیر میں حکومتی سیاسی قیادت ایک لاکھ نوے ہزار سابق فوجیوں کو درہیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات نہیں کررہی ،بناوٹی حُب الوطنی دکھا کر دھوکہ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،آرمڈ سروسز بورڈ میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کیلئے عدم توجہی اور سابق فوجیوں کیلئے اقدامات سے بے نیازی قابل افسوس ہے ،ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین سوسائٹی آزادکشمیر کے مرکزی صدر میجر گل زمان خان نے یہاں صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ہے ،اُنھوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے گناہوں کا بہنے والا خون رنگ لے آیا ہے ،اور قومی سیاسی قیادت نے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی کیساتھ آئینی و قانونی پیچیدگیاں دور کردی ہیں ،جبکہ عسکری قیادت نے قومی ایکشن پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں ،جنکے بعد قوم میں یہ تاثر مضبوط ہورہا ہے کہ موجودہ فیصلہ کن جنگ میں دہشتگردی کی سرکوبی ہوگی اور پاکستان میں پڑوسی ملک بھارت و دیگر کی مداخلت کے تمام ذرائع کا خاتمہ کیا جائیگا ،میجر گل زمان خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے تمام طبقے و حلقے قومی سلامتی کی جنگ میں پاک فوج کیساتھ ہیں ،اور پُرامن پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،ایکس سروس مین سوسائٹی آزادکشمیر کے مرکزی صدر نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت پاک فوج کیساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا دم بھرتے تھکتی نہیں ،لیکن آزادخطہ کے ایک لاکھ نوے ہزار سابق فوجیوں اور ہزاروں شہداء خاندانوں کے مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہے ،

متعلقہ عنوان :