گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے  مشتاق احمد ایڈوویٹ

اتوار 25 جنوری 2015 15:09

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کے وزیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کرپٹ اورفرسودہ نظام کی اصلاح فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپٹ اورفرسودہ نظام کی اصلاح فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے،میں جماعت اسلامی کی مرکزی ذمہ داری سے الگ رہوں گا اور ایک غیر جانبدار فرد کی حیثیت سے اپنی قوم کی بلا تفریق خدمت کروں گا عوام کا ووٹ پر اعتماد بحال کروانے کی بھرپور کوشش کروں گا پاکستان اور گلگت بلتستان کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے وئی آئی پی کلچر کا خاتمہ کروں گا عوام کے اندر رہ کر جو بھی ذمہ داری دی جائے گی اس کو ادا کروں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے حوالے سے اعتراض کیا ہے پہلی فرصت میں ان کے پاس جا کر ان کو اعتماد میں لوں گا اور پورے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بہتر لانے کی کوشش کروں گا ،تعمیر و ترقی سمیت جس بھی شعبے کی مجھے ذمہ داری دی جائے گی اور اس کو احسن طریقے سے ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ ظلم اور نا انصافی کرپشن کا خاتمہ کروں گا اور گلگت بلتستان میں ایسا برادارنہ ماحول پیدا کروں گا جس کو ہم سب مشعل راہ بنا کر اپنی ریاست کو ترقی دیں گے تاکہ یہاں عوام خوشخال ہوں ان کو روزگار بغیر سفارش کے ملے عدل انصاف ہو تا کہ یہاں بھائی چارے کی فضا پیدا ہو سکے اس موقع پر مشتاق ایڈووکیٹ کو جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سابق امیر سردار اعجاز افضل نائب امراء ڈاکٹر خالد محمود ،نورالباری،شیخ عقیل الرحمن،ڈاکٹر مشتاق ،محمود الحسن چودھری،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار شائق،جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر اظہر اقبال حسن سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مرکزی قیادت نے ان کو مبارکباد پیش کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔