فیصل آباد،بے روز گاری اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون سمیت تین افراد کا اقدام خود کشی

اتوار 25 جنوری 2015 15:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) بے روز گاری اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون سمیت تین افراد کا اقدام خود کشی ، جبکہ تین پردیسیوں کونوسر بازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا متاثرہ افراد ہسپتال منتقل ، ہسپتال ذرائع کے مطابقبے روز گاری اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 18گ ب کی نبیلہ نواز ، نیٹھری کے سلطان اور 74گ ب کے وقاص نے زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے ان تینوں کی حالت غیر ہو گئی ، نوسر بازی کا شکار ہونے والوں کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں اور اقدام خود کشی کر نے والوں کو ان کے اہلخانہ نے خود سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوٹ مٹھہ ٹوانہ کمالیہ کے رہائشی 29سالہ معظم علی ولد اشرف کو سمندری روڈ پر شبنم سینما کے قریب نوسر بازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا جبکہ جھنگ بازار میں ایک نا معلوم شخص اور غلام محمد آباد میں عظیم ولد اقبال کو نوسر بازی کا نشانہ بنا یا گیا۔

متعلقہ عنوان :