فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کے سفیر فی الفور ملک بد رکیا جا ئے،جمعیت علماء اسلام (س) لاہور

حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دے کر بے ادبی اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ،مولانا عبدالروف فاروقی

اتوار 25 جنوری 2015 15:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام (س) لاہور کے زیر اہتمام امریکی اور یورپی حمایت یافتہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف” مولانا عبدالرؤف فاروقی اور مولانا عبدالرب امجد کی قیادت میں شملہ پہاڑی لاہور پریس کلب میں ایک احتجاج مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر پلے کارڈز ، بینرز اور گنبد خضریٰ کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخوں کے خلاف نعرے بازی کی اور محبت رسول کا اظہار کرتے ہوئے” غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں“ کے نعرے لگائے۔

مقررین نے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کے سفیر فی الفور ملک بد رکیا جا ئے اور ان کی مصنوعات کا مسلمان بائیکاٹ کریں ۔ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے مشترکہ لائحہ دیا جا ئے اور ایسی ہر سازش سے نمٹنے کا طریق کار طے کیا جا ئے۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالروف فاروقی اور مولانا عبدالرب امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہونے والا واحد نظریاتی ملک ہے۔

انبیاء خصوصاحضور خاتم النبینﷺ کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دے کر بے ادبی اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ہر نبی قابل احترام ہیں مسلمان کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس برداشت کر سکتا ہے فرانس کی اخبار کی جانب سے خاکے بڑی تعداد میں چھاپنے کا اعلان امت مسلمہ کے لیئے بڑا چیلنج ہے مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتا ہے لیکن کسی بھی نبی خصو صا پیغمبر انقلاب ﷺ کی شان میں گستاخی بر داشت نہیں کر سکتے ہیں۔

قاری اعظم حسین،قاری واحد بخش سمیت دیگرنے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم گستا کانہ خاکوں کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں اور خود ان کی قیادت کریں پا کستان کا ہر شہری ان مظاہروں میں شریک ہو گا انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے قانون کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :