Live Updates

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات،صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بریفنگ

اتوار 25 جنوری 2015 15:50

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات،صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس دوران صوبے میں پٹرول بحران ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کی پنجاب حکومت تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات