ہیلتھ انشورنس سکیم جلد شروع کرونگی‘ سائرہ افضل تارڑ

اتوار 25 جنوری 2015 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں ایڈز کے مریضوں کے لئے 18 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 2014ء میں 5034 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جو 2013ء سے 95 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 3 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیس ویکسین فراہم کی گئی ہے اور 60 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 60 لاکھ حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کے تعین اور نئی ادویات کو رجسٹرڈ کرنے کے حوالے سے بورڈ کے 13 سے زائد اجلاس ہو چکے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک سے ویکسین کا خاتمہ کرنے کیلئے ائیرپورٹ پر پولیس سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور روانہ 27 ہزار مسافروں کو پولیو ویکسین دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیضہ جیسے موذی بیماری سے بچاؤ کے لئے ایک نئی ویکسین تیار کر لی گئی ہے جو اگلے سال مارکیٹ میں آجائے گی۔ ملک بھر سے 15 لاکھ ٹی بی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بحرین کی مدد سے اسلام آباد میں نئی نرسنگ ہسپتال اور سکول قائم کیا جا رہا ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ملک میں جلد ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کرائی جا رہی ہے جس کے تحت عام امراض کے علاج کے لئے صوبائی حکومتیں فنڈز فراہم کرنے کی پابند ہونگی جبکہ خطرناک امراض کے علاج کے لئے وفاقی حکومت مریضوں کا مفت علاج کریگی یہ سکیم فاٹا‘ کشمیر‘ گلگلت بلتستان میں دیگر ملک کی طرح نافذ کی جائے گی۔