نورالحق یوسفزئی کی جاوید احمد خان کو میں مسلم لیگ ( ق) کا صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 25 جنوری 2015 16:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) یوسفزئی قومی اتحاد کے چےئرمین نورالحق یوسفزئی نے اپنے ایک بیان سابق ناظم حلقہ 30جاوید احمد خان کو میں مسلم لیگ ( ق) کا صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جاوید احمد خان نے اپنے حلقے کے عوام کی جسطرح سے بلا تفریق خدمت کی ہے اس کو آج بھی حلقہ کے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے توقع ظاہر کی کے وہ مسلم لیگ (ق) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے صوبے کے عوام کی خدمت کو جاری وساری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو پر وقار لائینگے۔