آئی سی اے پی میں ’کارپوریٹ گورننس کے عملی پہلو‘کے عنوان سے (انٹر نیٹ بیسڈ سیمینار)کا انعقاد

اتوار 25 جنوری 2015 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان ( آئی سی اے پی )کی ناردرن ریجنل کمیٹی انسٹی ٹیوٹ کے دفتر میں ’کارپوریٹ گورننس کے عملی پہلو‘کے عنوان سے تعاملی ویبی بار(انٹر نیٹ بیسڈ سیمینار)کا انعقاد کیا۔ ناردرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین سیف اللہ نے اپنے مختصر تاثرات کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا، انہوں نے این آرسی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خصوصاً ایم اے لطیف کا ذکر کیا جنہوں نے کامیابی سے ای لرننگ پروگرام شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس اقدام کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ کے ارا کین سفر کی پریشانی میں الجھے بغیر لاگ ان کی مدد سے اس پروگرام میں شریک ہو سکیں گے ، صرف اس کے لئے ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی۔

(جاری ہے)

ای لرننگ کی مدد سے مشکلات کے بغیر سیکھنے کا عمل آسان ہو جاتا ہے بلکہ ساتھ ہی یہ پیشہ وارانہ استعداد میں اضافے کا مستقل ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ای لرننگ پورٹل آئی سی اے پی کے لئے ایک منفرد او ور جدید عمل ہے جس کی مدد سے ارکان اپنی ٹریننگز اور پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کے اخراجات کئی گنا کم ہو جائیں گے۔

ای لرننگ این آر سی کی ارکان کی صلاحتیوں میں اضافے کے لئے الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے کی طویل المدتی پالیسی کا حصہ ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر محمد مقبول نے کارپوریٹ گورننس ،پاکستان کوڈ آف کارپوریٹ گورننس فار لسٹڈ کمپنیز اینڈ پبلک سیکٹر اینٹی ٹیز سمیت کاروپریٹ گورننس سے متعلقہ عملی ٹولز پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔ای لرننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سجاد حسین گل، ایم اے لطیف ، ناردرن ریجنل کمیٹی کے ڈپٹی منیجر اور کے ارا کین نے شرکت کی۔