وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، کم آمدن والے خاندانوں کیلئے سولر ہوم سلیوشن کے حوالے سے قابل عمل پروگرام وضع کرنے کی ہدایت
پنجاب کے سرکاری سکولوں کو مرحلہ وارآف گرڈسولر سلیوشن پروگرام کے تحت سولرپرمنتقل کرنے کے منصوبے کی منظوری
اتوار 25 جنوری 2015 16:34
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے سرکاری سکولوں کو مرحلہ وارآف گرڈسولر سلیوشن پروگرام کے تحت سولرپرمنتقل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں کے چار ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کوسولر پر منتقل کیا جائے گااوراس ضمن میں پرائمری سکولوں میں سولر پینل لگانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔
سولر پینل سے پرائمری سکولوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں سکولوں کوسولر پر منتقل کرنے کے حوالے سے تیزرفتاری سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور دیگر سکولوں میں بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت آف گرڈ سولر سلیوشن متعارف کرانے کیلئے جامع منصوبہ مرتب کیاجائے اوراس ضمن میں میڈیم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.