پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کا اجلاس کل منعقد ہو گا

اتوار 25 جنوری 2015 16:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن ؤؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن میٹنگ کل(پیر )چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں منعقد ہو گی۔اجلاس کے تین سیشن ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہور سمیت 23 مختلف اضلاع میں ایجوکیشن وؤچر سکیم کے فیز اول تا گیارہ اور کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں دو دفعہ فیل شدہ پارٹنر سکولوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔اجلاس کا انعقاد اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔اجلاس میں مختلف تعلیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :