تھرکول پاور منصوبے سے660میگا واٹ بجلی سے لوڈشیڈنگ خاتمہ میں مدد ملے گی،راجہ عدیل

اتوار 25 جنوری 2015 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج کے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ تھرکول پاور منصوبے سے660میگا واٹ بجلی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی،این ایل جی اور کول پاور پلانٹ ،کا سا توانائی معاہدہ ،اور تھر کول پاور منصوبہ حکومت کی لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران پر قابو پانے کی سنجیدہ کوشش ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیانمیں انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کا وژن پورا کرنے کیلئے بجلی بحران کا خاتمہ ازحد ضروری ہے کیونکہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے صنعتکار سمیت ہر طبقہ فکر پریشان ہے ۔راجہ عدیل نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طر ف سے بجلی کی قیمتوں میں نیپیرا کو اضافہ کی اجازت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں اب تک کیے گئے تمام اضافے ختم کرکے بجلی کی قیمتوں بڑھانے کی بجائے کم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :