جامعات اور اداروں کا کردار طلباء میں مہارت کو فروغ دینے اور ان کو پاکستان کا کارآمد شہری بنانے میں انتہائی اہم ہے،ایڈمرل محمد ذکا ء الله

نیول چیف کابحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے گیارہویں اور پاکستان نیوی لاجسٹک اسکول کے چھٹے مشترکہ سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب

اتوار 25 جنوری 2015 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء الله نے کہاہے کہ جامعات اور اداروں کا کردار طلباء میں مہارت کو فروغ دینے اور ان کو پاکستان کا کارآمد شہری بنانے میں انتہائی اہم ہے۔وہ اتوارکوبحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے گیارہویں اور پاکستان نیوی لاجسٹک اسکول کے چھٹے مشترکہ سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

تقریب میں کل 926طلباء بحریہ یونیورسٹی بشمول 27طلباء پاکستان نیوی لاجسٹک اسکول کو اسناد تفویض کی گئیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 21 طلباء کو سونے اور 18کو چاندی کے تمغوں جبکہ باقی فارغ التحصیل ہونیوالے پی ایچ ڈی ، ماسڑز اور گریجویٹ طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء الله نشانِ امتیاز (ملٹری) نے کامیاب ہونیوالے طلباء اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اپنے افتتاحی کلمات میں ریکٹر بحریہ یونیور سٹی وائس ایڈمرل (ر) شاہد اقبال ایچ آئی (ایم) نے کہا کہ آج معاشی ترقی حاصل کرنے کا اہم ذریعہ اعلٰی تعلیم ہے۔ اس لئے تمام اعلٰی تعلیمی اداروں پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ معیاری تعلیم کو فروغ دیں تاکہ ان سے فارغ التحصیل طلباء ملک کی معاشی ترقی کا ذریعہ بن سکیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پربڑی تعداد میں پاکستان نیوی کے سینئر افسرا ن، بزنس مین ،صنعت کار ،والدین اور طلباء و اساتذہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :