کراچی،لیاری میں قانون نافذکرنے والے اداروں سے مقابلے میں گینگ وار کے اہم ملزم سمیت تین کارندے ہلاک

ملزمان قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ترجمان رینجرزسندھ آرام باغ کے قریب فائرنگ اور چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی،پولیس نے مبینہ ملزم ڈکیٹ کو گرفتار کرلیا

اتوار 25 جنوری 2015 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذکرنے والے اداروں سے مقابلے میں گینگ وار کے اہم ملزم سمیت تین کارندے ہلاک ہوگئے ہیں۔ملزمان قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔آرام باغ کے قریب فائرنگ اور چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کو زخمی کرنے والا مبینہ ڈکیت کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے کلاکوٹ کی افشانی گلی میں پولیس اور رینجرزنے مشترکہ آپریشن کیاتو وہاں موجود گینگ وار کے کارندوں نے قانون نافذکرنے والے اہلکاروں کو دیکھ کر ان پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی۔

(جاری ہے)

جوابی کارروائی میں گینگ وارکے تین کارندے مارے گئے۔جن کی شناخت اہم گینگ وار ملزم منیب عرف معاب بلوچ، حسن بابا عرف بابا گولڈن اور جسیم گولڈن کے ناموں سے ہوئی ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق مارے جانے والا معاب بلوچ قتل بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ مارے جانے والے گینگ وار کے کارندوں کا تعلق عزیر جان بلوچ گروپ سے تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق معاب بلوچ ملزم اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور70 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ معاب بلوچ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ انسپکٹر شاہجہاں بلوچ کا بیٹا ہے۔ معاب بلوچ ارشد پپو قتل کیس سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔دوسری جانب آرام باغ کے قریب فائرنگ اور چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کو زخمی کرنے والا مبینہ ڈکیت کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔