سُنّی تحریک کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کیخلاف ترنول میں ” لبّیک یارسول اللہ ریلی“ نکالی گئی

گستاخانہ خاکوں کیخلاف کارکنوں کی شدید نعرے بازی فرانسیسی صدرکاپُتلابھی نذرِآتش کیاگیا توہین رسالت نے مغرب کو نفرت کی علامت بنادیا،تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:علامہ طاہراقبال چشتی

اتوار 25 جنوری 2015 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سُنی تحریک کے زیراہتمام توہین آمیزخاکوں کے خلاف مرکزاہلسنّت جامعہ رحمانیہ تاترنول پھاٹک”لبیک یارسول اللہ ریلی“ نکالی گئی۔ریلی کی قیادت سُنی تحریک ضلعی رہنماعلامہ طاہراقبال چشتی، حافظ سجادرضاقادری ودیگرعلماء ومشائخ نے کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہراقبال چشتی نے کہاکہ ہماری زندگیا ں ناموس رسالت ﷺ کی امانت ہیں ۔

تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کی غیرت و حمیت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ پوری دنیاکے مسلمان گستاخانہ خاکوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے حکمران توہین رسالت کے مسئلے پر اپنی خاموشی توڑنے کے لیے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

پیرس میں چالیس ممالک کے حکمرانوں کا جمع ہو کر ملعون اخبار کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا مسلم حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

بے حس حکمران اپنی خاموشی ترک کرکے عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کریں ۔توہین رسالت نے مغرب کو نفرت کی علامت بنادیاہے،مغربی دناکااسلام مخالف انتہا پسندانہ رویہ عالمی امن کیلئے شدیدخطرہ ہے۔مغرب نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی سے باز آیاتو دنیا ہی میں اس کا وہ عبرت ناک انجام ہوگاکہ آنیوالی نسلیں بھی اس سے نفرت کا اظہار کریں گی۔

اس موقع پرمنظورکی گئی مختلف قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ فرانس میں 12افراد کی ہلاکت پر 40ملکوں کے سربراہوں کامارچ غیر اعلانیہ صلیبی جنگوں کا آغاز ہے ۔حرمت رسول کیلئے مسلم حکمران اپنے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں۔ حکومت پا کستان فرانسیسی سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک بدر کرے۔ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

اوآئی سی مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، نام نہاد تنظیمOICکوختم کر کے مسلم امہ کا نیا اتحاد قائم کیاجائے ۔مسلمانوں کی اپنی عالمی عدالت انصاف قائم کی جائے جہاں صرف مسلم امہ کے عالمی مقدمات سنے جائیں۔یہودی لابی کے سوشل میڈیا کے مقابلہ میں مسلمانوں کو چین کیطرز پر اپنا مسلم سوشل میڈیا بنانا چاہئے۔لبیک یارسول اللہ ریلی کے آخر میں فرانسیسی صدرکاپُتلا بھی نذرآتش کیاگیااس موقع پر سُنی تحریک کے کارکنوں نے گستاخانہ جریدے کیخلاف شدیدنعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :