ہارون آباد، ریجن بھر سے 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو پنجاب پولیس سے ہائی وئے پٹرولنگ پولیس میں ٹرانسفر کردیا گیا

اتوار 25 جنوری 2015 17:31

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ریجن بھر سے 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو پنجاب پولیس سے ہائی وئے پٹرولنگ پولیس میں ٹرانسفر کردیا گیا جوکہ بہت اپنی ذمہ داریاں شروع کردیں گے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس نے ملتان زون سے وہ اے ایس آئی جو کہ پنجاب ہائی وئے پٹرولنگ پولیس سے پنجاب پولیس میں گئے تھے ان کو واپس پی ایچ پی میں بھیج دیا گیا جس سے ہائی وئے پٹرولنگ کا گشت مزید بہتر ہوگا اور عوام کی جان و مال گاڑیوں کی حفاظت یہ منظم ادارہ بہتر تر طریقہ سے کر سکے گا ۔

ضلع بھر میں متعدد گاڑیاں 3 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ سفر کر چکی ہیں جس کے باعث ان گاڑیوں کی مرمت کرائی جا رہی ہے۔شدید سردی دھند کے باعث 38 ڈاہری کی گاڑی بھی مرمت کے لیے گئی ہوئی تھی جس کا فائدہ ڈکیٹ مافیا نے اٹھایا اور علاقہ بھر میں چند ہی دنوں میں وارداتوں کی آندھی آگئی ۔

متعلقہ عنوان :