راولپنڈی آرٹس کونسل میں پیامِ ِامن کے عنوان سے محفلِ مشاعرہ

اتوار 25 جنوری 2015 17:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)آرٹس کونسل اورٹیبل ٹاک فورم کے اشتراک سے سانحہ پشاورکے پسِ منظرمیں لکھی جانے والے شاعری پرمبنی’پیامِ امن ‘ کے عنوان سے محفلِ مشاعرہ کا انعقادکیا گیا۔محفلِ مشاعرہ کی صدارت نامورشاعریوسف حسن #نے کی اورجلیل عالی# مہمانِ خصوصی تھے جبکہ فیصل آبادسے آئے ہوئے سینئرشاعر انجم سلیمی#مہمانِ اعزازتھے۔

ارشدمعراج#نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹرراولپنڈی ا ٓرٹس کونسل وقاراحمداورحبیب چوہدری نے اس موقع پرمعززمہمانوں کوخوش آمدیدکہا۔جن شعراء کرام نے شہداء پشاورکوخراجِ تحسین اورپاک فوج کی ملکی سلامتی کے لیے قربانیوں کوسراہا ان میں ارشدمعراج، احمدعمار،شاہدبلال، یاورعظیم،عدنان بشیر،منیرفیاض،جہانگیرعمران#، ڈاکٹرفرحت عباس، فرحین چوہدری، رفعت اقبال،ڈاکٹرروش ندیم، عمران عامی، سعیداحمد،فرخ راجہ، حفیظ اللہ بادل،علی محمدفرشی،انجم سلیمی، جلیل عالیٰ اوریوسف حسن شامل تھے۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹرراولپنڈی ا ٓرٹس کونسل وقاراحمدکا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ہمیں تمام اختلافات بھلاکرایک ہونے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارادین بھی محبت کا پیغام دیتا ہے اوراس پیغام پرعمل کرنا دنیا اورآخرت کی بھلائی ہے۔