بھر میں دہشت گردوں اورانکے سرپرستوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے،ناصر عباس شیرازی

مذہبی انتہاء پسندی کو روکنے کیلئے بلوچستان میں بھی اصلاحات کرنے اور علاقے کو حقوق دلانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اپنا کردارادا کریگی

اتوار 25 جنوری 2015 17:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں اورانکے سرپرستوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے مذہبی انتہاء پسندی کو روکنے کیلئے بلوچستان میں بھی اصلاحات کرنے اور علاقے کو حقوق دلانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اپنا کردارادا کریگی۔

یہ بات انہوں نے رکن بلوچستان اسمبلی سید ممد رضا آغا اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ پہلی جماعت ہے جس نے پاکستان میں د ہشت گردوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا اور دہہشت گردی کے خلاف ملک گیر آپریشن کا مطالبہ کیا آج تمام پارلیمانی پارٹیوں کا دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی تائید کرکے اکٹھے ہونا خوش آيند ہے لیکن بعض سیاسی عناصر دہشت گردوں کو بچانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا رخ موڑ رہے ہیں وطن عزیز ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی کیفیت میں ہے اگر اس وقت ملک گیر آریشن کرکے دہشت گردوں اورانکی پناہ گاہوں کو ختم نہیں کیا گیا تو پاکستان اس عنفریت سے نجات نہیں پاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے دہشت گردوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انکے سیاسی عہدیدداروں اور اہم کارکنوں کو قانون کے شکنجے میں نہیں لیا جائے گا یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے روح کے خلا ف ہے (ن) لیگ کی خارجہ اور داخلہ پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی لہذا مجلس وحدت مسلمین (ن) لیگ کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے امکانات کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنی دھاندلی کی پالیسی کو گلگت بلتستان تک توسیع دی ہے اور متعصب نگران حکومت ،چیف الیکشن کمشنر اور وزراء کی فوج کو تعینات کرکے پری پول دھاندلی کا آغاز کردیا ہے ہم اتحادیوں کے ساتھ ملکراس سازش کو ناکما بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ کے سانحات کے مرتکب افراد کو گرفتارکرکے نشان عبرت بنایا جاچکا ہوتا تو سانحہ پشاور رونما نہ ہوتا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں مذہبی دہشت گردوں اوردہشت گردوں کو تیز ترین عدالتی پراسس سے گزار کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شناختی کارڈ کے بلاکیج آئین پاکستان میں دی گئی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد قومی شناختی کارڈ ارسال کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں بھر پور کرداراداکریگی اس ضمن میں اتحادیوں کے باہمی اتفاق رائے سے اگر مجلس وحدت مسلمین کا ڈپٹی میئر آجاتا ہے تو یہ کوئتہ شہر کے سارے برادر اقوام کے بہترین مفاد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :