جمعیت علماء اسلام کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 2فروری کوا سلام آباد میں طلب کرلیا گیا

اتوار 25 جنوری 2015 17:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) جمعیت علماء اسلام کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 2فروری کو صبح گیارہ بجے 22منسٹر کالونی اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا ٰفضل الرحمن کرینگے ۔

(جاری ہے)

یہ بات جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے اتوار کو”اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء “ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں 21آئین ترمیم پر غور کرنے کے علاوہ وفاق المدارس ،دینی جماعتوں کے ساتھ اتحاد و اتفاق سمیت احتجاج ،پارٹی تنظیم امور کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :