وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائی، 9ملزمان گرفتار

اتوار 25 جنوری 2015 17:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب اور اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم لیا قت خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 6بو تلیں شراب بر آمدکرلی۔

تھا نہ سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم تحسیم احمد کے انکشاف و نشا ند ہی پر ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تھا نہ کورا ل پولیس ٹیم نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان زاہد حمید ، صفدر علی اور ملزمات مسما ة سلمیٰ، سمیر ا بی بی ، اریبہ صدیق ، عا ئشہ لیا قت شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آبادمیر ویس نیاز نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :