مولانا جان محمد عباسی مرحوم کے فرزندوایڈووکیٹ شمس الدین عباسی لاڑکانہ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 25 جنوری 2015 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر مرحوم مولانا جان محمد عباسی کے فرزند،سابق امیر ضلع ایڈووکیٹ شمس الدین عباسی لاڑکانہ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوگئے ہیں ،مدمقابل پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ اُمیدار کوشکست کا سامنا۔

(جاری ہے)

شمس الدین عباسی نے 244ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مخالف امیدوار صرف 144لے سکا۔دریں اثناء جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ،اسداللہ بھٹو،ڈاکٹر معراج ودیگر رہنماؤں نے شمس الدین عباسی کو لاڑکانہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :