روایت لمیٹڈ کی جانب سے سات واں پاکستان فیشن ویک2015روسیل ہوٹل لندن میں منعقد ہوا

اتوار 25 جنوری 2015 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) روایت لمیٹڈ کی جانب سے سات واں پاکستان فیشن ویک2015روسیل ہوٹل لندن میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

روایت نے اپنا سفر 2011میں شروع کیا تھا اور اب تک برصغیر پاک وہند کے40معروف ڈیزائنرز کی نمائش پش کرچکا ہے جسے عدنان انصاری، چیرس ایسٹ ہما طاہر اور صائمہ نے انجام دیئے لندن مٰں دو روزہ شو کے درمیان ایشیا کے ٹاپ ڈئزائنرز سونیا باٹلہ، ہونی وتار، رنگ جا، اعجاز اسلم، کاک ٹیل، کامرانی، معظم عباسی، لاجوانتی، فوزیا حماد، احسن خان ،شازیہ کیانی، علیزے خان کے علاوہ معروف جیولری ڈیزائنرز ودیگر نے اپنے اسٹالز لگائے تھے دو روزہ نمائش میں برطانیہ میں مقیم ایشیائی باشدوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ پاکستان سے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ تڈاپ کی سیکریٹری جنرل رابعہ جویری مہمان خصوصی تھیں فیشن ویک میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے خصوصی شرکت کی فیشن ویک کی میزبانی بی بی سی کی معروف اینکر انیقہ نے انجام دیئے جبکہ میڈیا وتعلقات عامہ کی فرائضی ٹیک ٹو کی تہمینہ خالد، میک اپ تمہ خان اور ایونٹ کو حاجرہ نے منیج کیا۔

متعلقہ عنوان :