مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کے زیر اہتمام محفل میلاد،شہدا پشاور کیلئے فاتحہ خوانی

وزیراعظم میا ں نوازشریف اس وقت ملک اور قوم کیلئے امید کی واحد کرن ہیں وہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی ،خوشحالی اور امن کے راہ پر ڈال سکتے ہیں، لیگی رہنماؤں کاخطاب

اتوار 25 جنوری 2015 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی،مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی بیگم فرحانہ قمرتھیں-تقریب میں سعید مشتاق،بیگم شاہدہ قدیر،چاند بی بی ،رفعت مظہر،نصرت قادر،مسز شکور،فرزانہ ملک، نرگس سلیم،رقیہ اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی- اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی خواتین انعم او ردیگر عہدیداروں نے نعت پیش کی-تقریب کے آخر میں سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن محمد صفدر،سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرائی گئی-تقریب سے رکن قومی اسمبلی بیگم فرحانہ قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میا ں نوازشریف اس وقت ملک اور قوم کیلئے امید کی واحد کرن ہیں وہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی ،خوشحالی اور امن کے راہ پر ڈال سکتے ہیں،مسلم لیگ(ن) کی حکومت دہشت گردی ،مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل پر قابو پانے کیلئے سخت محنت کررہی ہے-بیگم فرحانہ قمرنے سیاسی جماعتوں سے کہاہے کہ وہ ملک کی خاطر وزیراعظم میاں نوازشریف کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان ایک خودمختار،آزاد اورترقی یافتہ ممالک میں کھڑا ہوسکے-انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مراحل میں سے گزررہی ہے اور اس موقع پر حکومت اور افواج پاکستان کو تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کی مکمل حمایت ویک جہتی کی ضرورت ہے مگر عمران خان انتشار پیدا کرکے اس جنگ کو مزید مشکل بنانے میں مصروف ہیں۔