Live Updates

عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہیں،چودھری رفعت ایڈوکیٹ

جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں،مسلم لیگی رہنما

اتوار 25 جنوری 2015 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما چودھری رفعت ایڈوکیٹ نے کہاکہ عمران خان اورطاہر القادری نے ملک کے اند رجس سیاست کی بنیاد رکھی ہے یہ ملک کیلئے خطرناک ہے،عمران خان روز ایک نیا شوشہ چھوڑ کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، عوام نعرہ نہیں عملی کام چاہتی ہے جو صرف اورصرف مسلم لیگ(ن) ہی عوامی مسائل حل کرنے کی سکت رکھتی ہے-جاری بیان میں چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاکہ ،عمران خان منافقت کی سیاست کررہے ہیں،سینیٹ کے الیکشن میں حصہ بھی لے رہے ہیں اور قومی اسمبلی میں آ بھی نہیں رہے،عوام نے قومی اسمبلی میں اپنا کردارادا کرنے کیلئے بھیجا تھا لیکن انہوں نے سارا وقت دھرنوں اور احتجاج میں گزار کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی اور عوام کے دئیے گئے حق کو اسمبلی کی بجائے سڑکوں پر استعمال کیا اب جب پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر حکومت کا ساتھ دے رہی ہے پی ٹی آئی ایک بار پھر اس نازک وقت میں احتجاج کا راستہ اختیار کرکے ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے-چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی جمہوری حکومت کو عوام نے پانچ سال کیلئے مینڈیٹ دیا ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،تمام محب وطن سیاسی قوتیں جمہوری نظام کوبچانے کیلئے متحد ہیں، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے لیکن بعض عناصر ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ،جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :