ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فنانس گروپ کے ایم سی سندھ یائی کورٹ کے فیصلوں کے تحت ادائیگیاں کرے ، سید ذوالفقار شاہ

اتوار 25 جنوری 2015 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سجن یونین (سی بی اے )کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ ڈی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین اور وفات یافتہ ملازمین کے قانونی واجبات پروانڈنٹ فنڈ،گروپ انشورنس ،پنشن کمیونیشن و گریجویٹی کے کیسز فائنل کرنے کی بجائے انہیں پیسے نہ ہونے کا بہانہ کرکے واپس بیجنا سندھ ہائی کورٹ اور اعلٰی سطحی میٹنگوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے جس پر یونین عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے پر غور کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سیز کے ریٹائر ووفات پاجانے والے ملازمین کے علیحدہ علیحدہ وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سیزکی جانب سے 32 ماہ سے اپنے ملازمین کی پروانڈنٹ فنڈ ،گروپ انشورنس اور پنشن کنٹری بیوشن کی کٹوتیاں کے ایم سی کے محکمہ فنانس میں جمع نہ کروانہ اور سندھ حکومت سے 2010 سےPFC ایوارڈکے اعلان نہ ہونے سے فی سال 20 فیصد اضافی OZT گرانٹ کے عدم اجرائسے مسائل ضرور پیدا ہورہے ہیں لیکن اس سلسلے میں ملازمین کا کوئی قصورنہیں ہے حکومت سندھ ،ڈی ایم سیز اور کے ایم سی کے درمیان معاملات سے ملازمین کا کوئی تعلق نہیں ہے لہذا اس سلسلے میں ریٹائر و وفات پاجانے والے ملازمین اور ان کے لواحقین کو پریشان نہ کیا جائے اور ریٹائر و وفات پاجانے والے ڈی ایم سیز ملازمین کے قانونی واجبات پروانڈنٹ فنڈ ،گروپ انشورنس ،پنشن گریجویٹی کے واجبات FIFOرول کے تحت اداکیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :