جیکب آباد سے ٹھل جانے والی مسافر بس الٹ گئی ، ایک خاتو ن جان بحق ،پانچ بچوں سمیت 12افراد زخمی

اتوار 25 جنوری 2015 17:57

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جیکب آباد سے ٹھل جانے والی مسافر بس الٹ گئی ، ایک خاتو ن جان بحق ،پانچ بچوں سمیت 12افراد زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے ٹھل جانے والی مسافر بس جیکب آباد کے قریب قصبہ عزیز آباد میں تیز رفتار ی کے باعث الٹ گئی جس کے نیتجے میں 60سالہ خاتون مائی نازاں موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ 5بچوں سمیت 12مسافر زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں40سالہ پروینہ ،15سالہ سبحان خاتون،3سالہ گوہر ،10سالہ نادیہ ،8سالہ مومل ،1سالہ پارس ،50سالہ نعمت خاتون،70سالہ فاطمہ ،50سالہ نیہالاں ،40سالہ محمد صدیق اوردیگر شامل ہیں زخمیوں کو جیکب آباد اورٹھل کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیازخمیوں کی حالت خطر ے سے باہر بتائی جاتی ہے حادثے کے متعلق بتایا جارہاہے کہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

متعلقہ عنوان :