بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مشعل اوباما کو 100 بنارسی ساڑھیوں کا تحفہ

اتوار 25 جنوری 2015 18:24

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مشعل اوباما کو 100 بنارسی ساڑھیوں کا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ کو 100 بنارسی ساڑھیوں کا تحفہ پیش کیا ایک ساڑھی کی قیمت سوا لاکھ روپے ہے‘ ساڑھی پر چاندی اور سونے کی تار کا کام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز امریکی صدر باراک اوباما اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے ہمراہ بھارت کے 3 روزہ دورے پر پہچے تو نئی دہلی میں بھارتی وزیراعطم نریندر مودی نے مشل اوباما کو 100 ساڑھیوں کا تحفہ پیش کیا یہ بنارسی ساڑھیاں خاص طور پر بھارتی شہر ورانسی کے کاریگروں نے تیار کی ہیں ساڑھیوں پر چاندی اور سونے کی تار کا کام کیا گیا ہے ایک ساڑھی کی قیمت سوا لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :