پیپلزپارٹی سے بے وفائی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،پیٹرول بحران پر وزیراعظم نواز شریف کو اخلاقی جرات کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے تھا؛صدر پی پی پی مخدوم امین فہیم

اتوار 25 جنوری 2015 18:46

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی سے بے وفائی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں پیٹرول بحران پر وزیراعظم نواز شریف کو اخلاقی جرات کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے تھا مخدوم امین فہیم نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے ملاقاتیں انہوں نے چوری چھپے نہیں کی مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ وزیر اعظم بننے کی پیشکش ٹھکرا چکے وہ عمر کوٹ کے نزدیک صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کے گاؤں کھارڑو سید میں میڈیا سے بات چیت اور اپنی روحانی جماعت سہروری کے مریدین پی پی کارکنوں کے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے پیٹرول بحران کے حوالے سے جواب میں مخدوم امین فہیم نے کہا کہ میں نواز شریف کا اخلاقی جرات کا سامنا کرتے ہوئے پیٹرول بحران پر مستعفی ہوجانا چاہئے تھا پرویز مشرف سے ملاقاتوں کے متعلق انہوں نے کہا کہ میڈیا نے میری پرویز مشرف سے ملاقات کو ایشو بنادیا مخدوم امین فہیم نے کہا کہ جب پرویز مشرف اقتدار میں تھے انہوں نے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تو میں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی اجازت سے پرویز مشرف سے ملاقات کی اور اس میں پرویز مشرف نے مجھے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کی میں نے پرویز مشرف پر واضح کردیا کہ سندھ کی عوام کسی صورت میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے راضی نہیں ہوگی جس کے بعد مختلف وقتوں میں پرویز مشرف سے میری ملاقاتیں ہوتی رہی مگر کچھ وقت کراچی میں پرویز مشرف ملاقات کو تو میڈیا نے ہوا میں ایشو کھڑا کردیا کہ میں پی پی چھوڑ کر جارہا ہوں مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی سے بے وفائی کاسوچ بھی ہیں سکتے مخدوم امین نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ وزیراعظم بنانے کی بھی پیشکش کی گئی مگر وہ ان کو ٹھکرا چکے ایک سوال کے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور سندھ کے دو سابق وزیر اعلیٰ سندھ میں پی پی پی کی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے سندھ میں مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں اس کے جواب میں مخدوم امین فہیم نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے مگر مارشل لاء کسی کی خواہشات پر نہیں لگا کرتے سندھ میں گنے کی قیمتیں متوازن ہونے کے متعلق سوال پر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ گنے کے نرخ مقرر کرنے کا معاملہ ایک سنجیدہ اہم ایشو ہے اس کا حل ہونا چاہئے مخدوم امین فہیم نے پی پی کے کو چےئرمین آصف علی زرداری کو دوسری شادی کیے جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں آصف علی زرداری کی دوسری شادی کا علم نہیں ہے مگر اسلام چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے کھارڑو سید میں مریدین اور پی پی کارکنوں سے خطاب میں امین فہیم نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا ہے مگر میڈیا کو ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ جو بات کی جائے وہی بات بتائی جائے اس سے قبل مخدوم امین فہیم نے صوبائی وزیر سید علی مردار شاہ سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔