بھارت آمد ،مشعل اوبامہ نے بھارتی ڈیزائنر ببہو مہاپاترا کا لباس زیب تن کر رکھا تھا

اتوار 25 جنوری 2015 18:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) خاتون اول مشعل اوبامہ جب بھارت کے دورے پر دہلی کے پالام ائیرپورٹ پر اتریں تو انہوں نے بھارتی ڈیزائنر ببہو مہاپاترا کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا‘ مشعل اوبامہ خوشی خوشی سے صدر اوبامہ کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے سیاہ رنگ کے پرنٹ شدہ اور گھٹنوں کی لمبائی کے برابر لباس زیب تن کر رکھا تھا جس کے درمیان میں نیلے رنگ کی پھول کی طرح کی پٹی لگی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ببہو مہاپاترا جو نیویارک میں مقیم ہیں ان کا اصل تعلق اوڑیسہ سے ہے اس سے قبل بھی مشعل اوبامہ کے لباس بنا چکی ہیں ۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ مشعل اوبامہ نے ان کا لباس پہنا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :