شکریہ نمستے ‘ میرا پیار بھرا نمسکار قبول ہو ،اوبامہ نے پریس کانفرنس کا آغاز ہندی میں کیا

اتوار 25 جنوری 2015 18:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا آغاز ہندی میں ”نمسکار“ سے کیا۔

(جاری ہے)

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نریندر مودی کے بعد اوبامہ نے ابتدائی کلمات کے آغاز پر کہا کہ شکریہ نمستے ‘ میرا پیار بھرا نمسکار قبول ہو ۔ اوبامہ کے ان الفاظ پر ہال کے شرکاء نے قہقہے لگائے اور تالیاں بجائی گئیں۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو عموماً خالصتاً ہندی میں اپنی پریس کانفرنسز اور تقاریر کرتے ہیں انہوں نے بھی روایت سے ہٹ کر انگریزی زبان کا استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :