یوکرائن، بندرگاہ پر راکٹ حملے میں 30افرادہلاک ،باغیوں کیخلاف مکمل کامیابی حاصل کرلیں گے، صدر پیٹرو پوروشنکو کا اعلان

اتوار 25 جنوری 2015 19:50

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) روسی حمایت یافتہ باغیوں کے امن مذاکرات کو شروع کرنے کے بعد حکومت کے زیر قبضہ دفاعی اہمیت کی حامل ماریوپول بندرگاہ پر ایک راکٹ حملے میں گزشتہ روز کم از کم30افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات مےئر کے دفتر نے بتائی ہے۔ماریوپول مےئر کے دفتر کے ترجمان اولیگ کیلینسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ گولہ باری کے نتیجے میں 30افراد ہلاک اور نوے سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ حکام کے تلاش کی کارروائیوں کا آغاز کرنے کے پیش نظر ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے،مےئر کے دفتر نے کہا کہ کئی عمارتوں کو آگ لگ گئی جبکہ اس حملے میں کئی گاڑیاں بھی جل گئیں۔اس حملے میں گرڈ راکٹ پر ہجوم رہائشی علاقے میں گرگئے۔دیں اثناء یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ روس نواز باغیوں پر جنہوں نے حکومت کے زیر قبضہ دفاعی اہمیت کی حامل بندرگاہ ماریوپول پر نئے بڑے حملے کرنے کا اعلان کیا ہے،مکمل کامیابی حاصل کرلیں گے۔مغرب نواز رہنما نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں،لیکن دشمن کے چیلنج کو قبول کرنے پر بھی تیار ہیں۔ہم مکمل کامیابی تک حقیقی محب الوطنوں کی طرح اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :