امامیہ کالونی :ریلوے لائن کے قریب 14سالہ لڑکے کی سرکٹی نعش برآمد،تاہم دھڑ مل مگر سر نہیں مل سکا

اتوار 25 جنوری 2015 20:13

امامیہ کالونی :ریلوے لائن کے قریب 14سالہ لڑکے کی سرکٹی نعش برآمد،تاہم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء)فیروزوالہ کی نواحی آبادی امامیہ کالونی ریلوے لائن کے قریب 14سالہ لڑکے کی سرکٹی نعش برآمد،تاہم دھڑ مل گیا مگر سر نہیں مل سکا،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروزوالہ کی آبادی امامیہ کالونی ریلوے لائن کے قریب ایک 14سالہ لڑکے کی سرکٹی نعش دیکھ کر راہگیروں نے تھانہ میں اطلاع کردی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے تفتیشی آفیسر کے مطابق مقتول نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی تاہم اسکا سر نہیں مل سکا جسکی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مقتول کے دھڑ سے ایسے لگتا ہے کہ وہ کسی کھاتے پیتے گھرانے کا چشم وچراغ ہے جسکے سر کی تلاش جاری ہے۔