نا اہل اور کرپٹ حکمران دہشت گردی جیسی آفت ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری، موجودہ حکمران سابق حکمرانوں کا تسلسل ہیں،ڈیڑھ ماہ میں تیسری بار بجلی کا بریک ڈاؤن نا اہلی ہے، نا اہلی پر معافیاں مانگنے والے کس جمہوری اخلاقیات کے تحت وزارتوں سے چمٹے ہوئے ہیں ؟ ٹیلی فونک گفتگو
اتوار 25 جنوری 2015 20:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ بجلی،گیس،پٹرول کے بحرانوں کے تحفے دینے والے نا اہل اور کرپٹ حکمران دہشت گردی جیسی آفت ہیں،جب تک ان سے نجات حاصل نہ کی گئی یہ قوم کی بوٹیاں نوچتے رہیں گے ،بد انتظامی اور نا اہلی پر معافیاں مانگنے والے کس منہ اور کس جمہوری اخلاقیات کے تحت اپنے عہدوں سے چمٹے ہوئے ہیں ،ملک میں حقیقی جمہوریت ہو تی ، عوام کے مفاد کو تحفظ دینے والا کوئی قانون یا ادارہ ہوتا تو یہ حکمران ایوانوں کی بجائے جیلوں میں ہوتے ۔
تیسری بار بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا مگر کوئی ادارہ یا قانون ایسا نہیں جو عوام کی تکلیف پر حکمرانوں سے باز پرس کر سکے ۔دسمبر جنوری میں 7ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال اور فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بجلی کے فی یونٹ قیمت میں اضافہ عوام دشمنی اور نا اہلی ہے ۔(جاری ہے)
گذشتہ روز مدینہ المنورہ سے مرکزی میڈیا سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ موجود ہ حکمران سابق حکمرانوں کا تسلسل ہیں۔
قوم اس خوش فہمی سے باہر نکل آئے کہ بحرانوں کو پیدا کرنے والے مسائل حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس مرحلہ پر قوم کو دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کرنے کی ضرورت تھی عین اس نازک مرحلہ پر قوم کو بجلی،گیس،پٹرول کے بحرانوں کے سپرد کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بیڈ گورننس ملکی ترقی کا پہیہ روکنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی کامیابی کا راستہ بھی روک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر مہینے ایک نیا بحران پیدا کیاجاتا ہے جس میں حکمران اور ان کے حاشیہ برداروں کی دولت میں اضافہ اور غریب آدمی فاقوں کی دہلیز پر کھڑا ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی طرح سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بھی اپنے ملک کے دن بدن خراب ہوتے ہوئے حالات پر غمگین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو حکمران مسائل اور بحرانوں کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں قوم ان سے ہر گز یہ توقع نہ رکھے کہ وہ ان مسائل کو حل کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.