یوبی ایل اومنی نے پاکستان میں پہلی بار خریداری اور ادائیگی کیلئے پے منٹ کا نیا طریقہ متعارف کروا دیا

اتوار 25 جنوری 2015 20:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) یوبی ایل اومنی نے پاکستان میں پہلی بار خریداری اور ادائیگی کیلئے پے منٹ کا نیا طریقہ متعارف کروا دیا ہے ۔یوبی ایل اومنی ، یوبی ایل کا برانچ لیس بینکنگ ڈویژن ہے جو پاکستان میں موجود برانچ لیس بینکاری کے بڑے نظاموں میں سے ایک ہے اور پاکستانی عوام میں بے انتہا مقبول ہے۔ یوبی ایل اومنی ہمیشہ اپنے کسٹمر کی خدمات میں کوشاں اور نئی سروسز متعارف کرواتا رہتا ہے۔

حال ہی میں یوبی ایل اومنی نے اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے ایک نئی اور منفرد سروس متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے اومنی اکاؤنٹ ہولڈرز اب براہِ راست اپنے اومنی اکاؤنٹ سے کیش لیس پے منٹ کر سکتے ہیں، اس سے قبل کسی بھی برانچ لیس بینک نے ایسی سروس متعارف نہیں کروائی ۔

(جاری ہے)

یوبی ایل اومنی کی اس نئی سروس کے ذریعے اومنی اکاؤنٹ ہولڈرز اب خریداری اور ادائیگی کیلئے ملک بھر میں موجود 25,000سے زائد دکانوں پربآسانی اومنی موبائل ایپ/اومنی SMSکوڈ/اومنی ATM Debitکارڈ کے ذریعے پے منٹ کر سکتے ہیں۔

یہ محفوظ اور قابلِ اعتبار سروس ہے جس کے ذریعے براہِ راست اومنی اکاؤنٹ سے ادائیگی کی جاتی ہے اور اس کے کوئی اضافی چارجز نہیں ہیں۔ کسٹمر کو ہر وقت نقد رقم ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور اومنی ایجنٹ/مرچنٹ کا وسیع نیٹ ورک اسے اور بھی آسان بناتا ہے۔یوبی ایل اومنی کا یہ عزم ہے کہ وہ برانچ لیس بینکنگ سروس کو نئی بلندیوں تک لے جائے تاکہ پاکستان کا ہر شہری اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :